اداکارہ کرینہ کپور نے معروف ساتھی اداکار کو تھپڑ کیوں رسید کئے؟

اداکارہ کرینہ کپور نے معروف ساتھی اداکار کو تھپڑ کیوں رسید کئے؟

ویب ڈیسک:فلم ’ دا بکنگھم مرڈرز‘ کی شوٹنگ کے دوران معروف شیف و اداکار رنویر برار نے اداکارہ کرینہ کپور سے ’ تھپڑ‘ پڑنے والے سین کو 15 دفعہ فلمانے کا انکشاف کیا۔

تفصیلات کےمطابق’ دا بکنگھم مرڈرز‘ میں کرینہ کپور اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں، جو ایک کرائم تھریلر فلم ہے اور اس فلم کے ساتھ کرینہ کپور نے بطور پروڈیوسر پہلی مرتبہ کام کیا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اس فلم میں کرینہ کے مدِ مقابل رنویر برار نے انکشاف کیا کہ کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے کے لیے وہ بہت پُرجوش تھے لیکن ان کو گھبراہٹ کے مارے بخار بھی ہو گیا تھا۔

رنویر برار نے فلم کے اس سین کے متعلق بات کی جو بے حد مشہور ہوا، جس میں کرینہ بطور ‘جسمیت بھمرا ‘ دلجیت کوہلی (رنویر برار) کو تھپڑ جڑتی ہیں، انہوں نے بتایا کہ’کرینہ مستقل کہہ رہی تھیں میں تمہیں نہیں ماروں گی اور کرینہ کا ہاتھ متعدد مرتبہ ان کے گال کے قریب آیا لیکن گال کو چھوا نہیں، جبکہ فلم کے ہدایتکار ہنسل مہتا کہہ رہے تھے کہ ’ماردو‘ میں رنویر کوجانتا ہوں، اسے برا نہیں لگے گا‘۔

رنویر برار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بغیر چانٹا کھائے چہرے کے تاثرات دینا میرے لیے ایک بے حد مشکل کام تھا اور اسی وجہ سے متعدد مرتبہ اس سین کو فلمانا پرفیکشن لانے کیلئے ضروری تھا، پر ایک مرتبہ بھی کرینہ نے میرے گال کر چانٹا مارنے کے لئے چھوا تک نہیں‘۔

Watch Live Public News