پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کی طبعیت ناساز، پارٹی کارکن اور لیڈرز پریشان

پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کی طبعیت ناساز، پارٹی کارکن اور لیڈرز پریشان

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہنما میاں اسلم اقبال کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر نے پی ٹی آئی کارکنوں اور لیڈوں کو پریشان کردیا، تصاویر میں میاں اسلم اقبال کو کسی ہسپتال میں زیر علاج دیکھا گیا جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کی طبعیت ناساز ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال ان دنوں ہسپتال میں زیرعلاج  ہیں، انکی حالیہ دنوں میں abdominal surgery ہوئی ہے،انسٹاگرام پر بنے پی ٹی آئی کے آفیشل ’PTI LAHORE OFFICIAL‘ پر ان کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میاں اسلم اقبال بیہوش پڑے ہیں۔

تصاویر کے سامنے آنےپر سوشل میڈیا صارفین اور پی ٹی آئی قائدین ان کی صحت یابی کی دعائیں کررہے ہیں، جبکہ اپ لوڈ کی گئیں تصاویر کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’ پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہنما میاں اسلم اقبال کی صحت یابی کے لیے ہم دعا گو ہیں ۔ میاں صاحب ایک عرصے سے اس جعلی حکومت کی فسطائیت برداشت کر رہے ہیں اور اپنے گھر بار سے دور ہیں انکی حالیہ دنوں میں abdominal surgery ہوئی ہے ۔ اللہ پاک میاں صاحب کو شفائے کاملہ عطا فرمائے۔ آمین!
 

Watch Live Public News