دیپیکا اور رنویر کی بیٹی کے ہمراہ پہلی تصویر سامنے آگئی

دیپیکا اور رنویر کی بیٹی کے ہمراہ پہلی تصویر سامنے آگئی

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کی سپر سٹار دیپیکا پڈوکون کو بیٹی کی پیدائش کے بعد ہسپتال سے چھٹی مل گئی جس کے بعد ان کی بیٹی اور شوہر رنویر سنگھ کے ہمراہ پہلی تصویر سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق ایک ہفتہ ہسپتال میں رہنے کے بعد آج اداکارہ کو ڈسچارج کردیا گیا ہے جس کے بعد وہ شوہر اور بیٹی کے ساتھ گھر پہنچی ہیں جس کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

ان تصویروں اور ویڈیوز میں دیپیکا، رنویر اور ان کی ننھی پری کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے،سامنے آنے والی تصاویر اگرچہ گاڑی کے اندر کی ہیں لیکن اس میں دکھائی دے رہا ہے کہ دیپیکا کی گود میں ان کی بیٹی ہے جسے رنویر بھی دیکھ رہے ہیں۔


ایک ویڈیو میں مختلف گاڑیاں ہسپتال سے نکلتی نظر آرہی ہیں جو کہ جوڑے کی ہیں،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ کی فیملی بھی رنویر اور دیپیکا کے گھر نومولود کے استقبال کے لیے پہنچی ہے۔

Watch Live Public News