شوہر کے ہاتھوں بیوی اور 3 بیٹیاں قتل1 زخمی

شوہر کے ہاتھوں بیوی اور 3 بیٹیاں قتل1 زخمی
رحیم یار خان ( پبلک نیوز)  حوا کی  بیٹیاں غیرت کے نام پر سماج کی بھینٹ چڑھ گئیں۔  کاروکاری کے الزام  پر شوہر نے بیوی اور 3 بیٹیوں سمیت 4 خواتین کو قتل 1 کو زخمی کردیا۔ ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ  زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ واقع تھانہ کوٹ سمابہ کے علاقے میں مو مبارک روڈ پر پیش آیا۔  پولیس نے خواتین کے قتل میں ملوث 2 افراد کو گرفتارکر لیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔