صحافی ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج

صحافی ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج
اسلام آباد: معروف صحافی ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ اسلام آباد میں تھانہ رمنا میں درج کر لیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔مقدمے میں تین افراد کو نامزد کیا گیا ہے، ملزمان میں وقار احمد، خرم احمد، طارق احمد وصی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی تھی اور واقعے کی ایف آئی آر آج رات تک درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی تھی۔ یاد رہے کہ کینیا میں موجود سینئر صحافی ارشد شریف کو 22 اور 23 اکتوبر کی درمیانی شب گاڑی میں جاتے ہوئے کینین پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔