حکومتی دعوؤں کے برعکس مہنگائی میں اضافہ، ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

حکومتی دعوؤں کے برعکس مہنگائی میں اضافہ، ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

پبلک نیوز: حکومتی دعوؤں کے برعکس مہنگائی میں اضافہ جاری، رواں ہفتے کھانے پینے کی31 اشیاء میں اضافہ ہوا، چکن 3فیصد مہنگا ہوکر213روپے فی کلو ہوگیا۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، رواں ہفتے کھانے پینے کی31 اشیاء میں اضافہ ہوا ہے، چکن 3 فیصد مہنگا ہوکر213 روپے فی کلو ہوگیا، کوکنگ آئل 6 روپے، لہسن 2روپے، سرخ مرچ کی قیمتوں میں 30 روہے اضافہ ہوا ہے، مہنگائی کے پسے عوام نے قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حکومت کی کوششوں کے باوجود کھانے پینے کی اشیاء میں مہنگائی کا سلسلہ نہ تھم سکا، حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں0.53فیصد کا اضافہ ہوا، مہنگائی کی مجموعی شرح 7.82 فیصد تک پہنچ گئی، ایک ہفتے کے دوران 31 اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رواں ہفتے ڈیزل 2.88 اور پٹرول 2.70 فی لیٹر مہنگا ہوا، رواں ہفتے لائٹ ڈیزل 3 روپے اور مٹی کا تیل3.54 روپے مہنگا ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 37روپے تک مہنگا ہوگیا،

رواں ہفتے کے دوران 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی، ٹماٹر 4.75 روپے کلو اور فی کلو انڈے 1 روپے فی درجن سستے ہو گئے، چینی پیسے کمی سے 90 روے 22 پیسے فی کلو کی اوسط پر پہنچ گئی، آٹے کی 20 کلو گرام کی بوری بھی 14 پیسے سستی ہوگئی، چینی، پیاز، آلو، کیلے اور آٹے کی قیمتوں میں کمی آئی۔

اور ایک ہفتے کے دوران 13 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔