(ویب ڈیسک ) ملک میں تقریباً 3 سال میں پہلی مہنگائی بڑھنے کی شرح سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق اگست 2024 میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 9.6 فیصد رہی، جو اکتوبر 2021 کے بعد کم ترین ہے۔
جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2024 میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 11.1 فیصد اور اگست 2023 میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 27.38 فیصد تھی، مئی 2023 میں افراط زر یعنی مہنگائی 38 فیصد سالانہ کی شرح سے بڑھ رہی تھی۔
مہنگائی میں کمی کی وجہ اسٹیٹ بینک کی سخت مانیٹری پالیسی، روپے کی قدر میں استحکام اور اجناس کی سپلائی بہتر ہونا ہے۔