بجلی 6 روپے یونٹ سستی، حکومت نے IMF کو پلان دیدیا

بجلی 6 روپے یونٹ سستی، حکومت نے IMF کو پلان دیدیا
کیپشن: بجلی 6 روپے یونٹ سستی، حکومت نے IMF کو پلان دیدیا

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے بجلی 6 روپے یونٹ سستی کرنے کا ایک پلان تیار کر کے آئی ایم ایف سے شیئرکردیا ہے، عالمی مالیاتی ادارے نے ابھی تک اس کی توثیق نہیں کی بلکہ اس کی مزید تفصیلات مانگ لی ہیں۔اس منصوبے کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومتیں 2800 ارب روپے کی فنڈنگ کا بندوبست کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع پاور ڈویژن  کا کہنا ہے کہ 2800 ارب میں سے 1400 ارب وفاقی حکومت ادا کرے گی،باقی 1400 ارب روپے چاروں صوبائی حکومتیں این ایف سی کے تحت اپنے حصے کی رقم سے کٹوائیں گی،پنجاب کو 699 ارب ، سندھ351 ارب، پختونخوا کو231 ارب دینا پڑیں گے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت 2800 ارب روپے کی ادائیگی کرکے ناکارہ پاور پلانٹس کو بند کرایا جائے گا،آئی پی پیزسے معاہدے ختم یا ان کی شرائط میں نرمی کرائی جائیگی،بعض ناکارہ پاورپلانٹس کو پوری ادائیگی کرکے معاہدوں کو ختم کیا جائے گا،کچھ پاورپلانٹس کومقامی قرضوں کی ادائیگی کردی جائے گی۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ  سرکاری پاورپلانٹس کے منافع میں کمی سے 1.15روپے فی یونٹ بجلی سستی ہو گی،یکمشت 2300 ارب روپے کا سرکلرڈیٹ اتارنے سے بجلی کی قیمت 2.83 روپے فی یونٹ کم ہو گی۔

Watch Live Public News