سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
کیپشن: سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

ویب ڈیسک: صرافہ مارکیٹ میں سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ 

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 64 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ 10 گرام سونا 2 لاکھ 26 ہزار 337 روپے پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کے اضافے سے 2524 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ 

چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی۔

Watch Live Public News