سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ

سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ
کیپشن: سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ کردیاگیا ہے۔ سونا 2 لاکھ 62 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 10 گرام سونا 2 لاکھ 25 ہزار 51 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ 

عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کی کمی سے 2503 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ 

چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 پر مستحکم رہی ہے۔

Watch Live Public News