رینجرز اور پولیس مشترکہ کارروائی، دو ملزمان گرفتار

رینجرز اور پولیس مشترکہ کارروائی، دو ملزمان گرفتار

لیاری ( پبلک نیوز) رینجرز نے لیاری میں پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے دو ملزمان گرفتار کرلئے، ملزمان بھتہ وصولی، گرنیڈ حملوں جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے لیاری میں پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے دو ملزمان گرفتار کر لئے ہیں، ملزمان بھتہ وصولی، گرنیڈ حملوں جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان قتل، اقدام قتل، بھتہ وصو لی، منشیات فروشی، ڈ کیتی اور گر نیڈ حملے جیسی سنگین کاروائیوں میں ملوث ہیں، ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کمانڈر زاہد لا ڈلہ اور مجید عرف مجنا گروپ سے ہے۔

ترجمان رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے دیگر سا تھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔