یہ تو نہیں کہتا کہ گھبرانا نہیں مگر بہتری آ رہی ہے: پرویز الہٰی

یہ تو نہیں کہتا کہ گھبرانا نہیں مگر بہتری آ رہی ہے: پرویز الہٰی

 گجرات (پبلک نیوز)  اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ملکی معاملات میں بہتری کیلئے وزیراعظم عمران خان سرگرم ہیں، چیزیں آہستہ آہستہ بہتری کی طرف جاتی نظر آ رہی ہیں، میں یہ تو نہیں کہتا کہ گھبرانا نہیں لیکن یہ ضرور کہوں گا بہتری آ رہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ کے اعلیٰ سطح تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیزیں آہستہ آہستہ بہتری کی طرف جاتی نظر آ رہی ہیں، بطور اتحادی بہتری کے لیے حکومت کو جو ضروری سمجھتے ہیں مشورہ دیتے ہیں۔ عمران خان سے ملاقات بہت اچھی رہی وہ گھر بھی آئے اچھے ماحول میں باتیں ہوئیں، میں یہ تو نہیں کہتا گھبرانا نہیں لیکن یہ ضرورکہوں گا چیزیں بہتر ہورہی ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ملکی معاملات میں بہتری کیلئے وزیراعظم عمران خان سرگرم ہیں، عمران خان اتحادی سیاست میں مشاورت سے ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے ہرپلیٹ فارم پر آواز بلند کی ہے۔ عمران خان کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے موثر آواز بلند کرنے کا کریڈٹ دینا چاہیے۔

چودھری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ اب لانگ مارچ کی بجائے ترقی مارچ کی ضرور ت ہے، تمام کارکن بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں، ہمارے دور حکومت میں ایسے کام ہوئے جن کا کبھی پاکستان بننے کے بعد آئیڈیا بھی نہیں آیا، سیرت اکیڈمی کو شہبازشریف کے دور میں تالے لگادیئے گئے ہم نے اس کو آباد کیا، بھیک مانگنے والے بچوں کی بحالی اور تعلیم کیلئے ہم نے ادارے بنائے۔

 چودھری پرویزالہٰی کی زیرصدارت پاکستان مسلم لیگ کے اعلیٰ سطح تنظیمی اجلاس میں سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، ارکان قومی اسمبلی مونس الہٰی اور حسین الہٰی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر چودھری وجاہت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ عوامی سطح پر ڈیلیور کرنے میں یقین رکھتی ہے، پاکستان مسلم لیگ کا فلسفہ سیاست عوام کی خدمت ہے جبکہ رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ سیاسی قوتوں کو عوامی ایشوز کوفوکس کرنا چاہئے، اپوزیشن کی مثبت تنقید حکومت کی رہنمائی کر سکتی ہے، ذاتی نعروں یاانفرادی سیاست کی بجائے عوام کا ایجنڈا آگے بڑھانا ہوگا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔