سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہوں گے، صدارتی آرڈیننس جاری

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہوں گے، صدارتی آرڈیننس جاری

اسلام آباد(پبلک نیوز) سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہی ہوں گے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن ترمیمی آرڈیننس 2021ء جاری کردیا،اآرڈیننس فوری طورپرنافذالعمل ہوگا،اپوزیشن کا اعتراض نظرانداز ہوگیا، حکومت نےالیکشن ترمیمی آرڈیننس2021جاری کردیا.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شبلی فراز اور صدر مملکت کے آفیشل اکاؤنٹ سے نئے آرڈنینس کی تصویرشیئرکردی گئی. آرڈیننس کو سپریم کورٹ کی صدارتی ریفرنس پر رائے سے مشروط کیا گیا ہے۔ آرڈیننس کے مطابق سپریم کورٹ سے سینیٹ الیکشن آئین کی شق 226 کے مطابق رائے ہوئی تو سیکرٹ ووٹنگ ہوگی،سپریم کورٹ نےاگر سینیٹ الیکشن کو الیکشن ایکٹ کے تحت قرار دیا تو اوپن ووٹنگ ہوگی۔

آرڈیننس کے تحت الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 122 میں ترمیم کی گئی، آرڈیننس کے تحت پارٹی سربراہ ووٹ دکھانےکی درخواست کرسکے گا،الیکشن کمیشن پارٹی سربراہ یا اس کے نمائندے کوووٹ دکھانے کا پابند ہوگا۔

دوسری جانب بلاول بھٹو سمیت دیگر اپوزیشن رہنماسینیٹ الیکشن کےحوالے سے آرڈنینس جاری کرنے کی مخالفت کرچکےہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔