مراکش:5 روز کے ریسکیو آپریشن کے بعد بھی کنویں میں گرنے والے بچے کوبچایا نہ جا سکا

مراکش:5 روز کے ریسکیو آپریشن کے بعد بھی کنویں میں گرنے والے بچے کوبچایا نہ جا سکا
ویب ڈیسک: غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 5 روز کے آپریشن کے بعد ریسکیو ورکرز بچے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے لیکن اس وقت تک ریان جان کی بازی ہار چکا تھا۔ ریکسیو حکام نے پائپ میں نصب کیمروں کی مدد سے بچے کی حالت اور جگہ کا تعین کیا، پائپوں کی ذریعے بچے کو آکسجین اور غذا بھی فراہم کی گئی۔ بچے کو باحفاظت نکالنے کے لیے بھاری مشینری اور روبوٹس بھی استعمال کیے گئے لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود بچے کو بچایا نہ جا سکا۔ ریان نامی یہ 5 سالہ بچہ منگل کی رات مراکش کے شہر شفشاون کے قریب ایک گاؤں میں گہرے خشک کنویں میں گر گیا تھا۔ امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ کنویں کا دہانہ انتہائی تنگ ہے، اس وجہ سے اس کی تہہ تک رسائی میں شدید مشکلات پیش آ ئیں۔امدادی کارروائیوں میں انتہائی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ ہیلی کاپٹر اور طبی سہولتوں سے لیس ایمبیولینس جائے حادثہ پر موجود رہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔