عمران خان کی پنجاب ہیلتھ کارڈ سکیم بلاک کیے جانے کی مذمت

عمران خان کی پنجاب ہیلتھ کارڈ سکیم بلاک کیے جانے کی مذمت
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کارڈ سکیم کو بلاک کیے جانے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کی جمع پونجی چاٹ جانے والی جان لیوا مہنگائی کے ماحول میں عوام کی بھاری اکثریت کے لیے ہیلتھ کارڈ ایک بڑی نعمت تھی۔ عمران خان نے کہا کہ اس منصوبے کے باعث نجی شعبہ دیہی علاقوں میں اسپتال قائم کرنے کے عمل سے گزر رہا تھا، پورے منصوبے کو صحت کے موضوعات پر چھپنے والے عالمی جریدے "لین سٹ" نے سراہا، عمران خان نے کہا ہیلتھ کارڈ جیسے منصوبے کا خاتمہ ان دونوں خاندانی جماعتوں کی سفاک ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔