ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے کہا ہے کہ میں نے دو مرتبہ قران پاک پڑھ رکھا ہے، میں اپنے دین اسلام کو اچھی طریقے سے جانتی ہوں کہ اس میں کوئی جبر نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں زرین خان نے کہا کہ مجھے شاید اس لئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے کیونکہ میں ایک مسلمان ہوں۔ میرے بارے میں لوگ باتیں کرتے ہیں کہ زرین خان یہ کر رہی ہے، وہ کرتی ہے۔ زرین خان کا کہنا تھا کہ مجھے بھی اپنے دین اسلام کی خوب سمجھ بوجھ ہے۔ میں نے خود قران پاک کو دو مرتبہ پڑھ رکھا ہے۔ مجھے پتا ہے کہ ہمارے مذہب میں کیا ہے۔ مجھے اس بارے میں اچھی طرح سے علم ہے۔ انہوں نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ایسے لوگوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ اسلام میں کوئی کسی کو پریشر نہیں کر سکتا کیونکہ اس مذہب میں کوئی جبر نہیں ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ اسلام میں یہ واضح احکامات ہیں کہ کسی کو زبردستی کوئی چیز نہیں سکھائی جا سکتی، اس لئے جب میں اور آپ خدا کے پاس جائیں گے تو آپ اپنے اور میں اپنے اعمال کی جوابدہ ہوں گی۔ اس لئے میں کہتی ہوں کہ کیا ضرورت ہے کسی کو کچھ سکھانے اور بتانے کی۔