سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز عثمان خواجہ نے انگلینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں کیریئر کی نویں سنچری جڑ دی ہے۔ جمعرات کو سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے جا رہے پانچ میچوں کی ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز عثمان خواجہ نے پہلی اننگز انگلش بائولرز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے سٹیون سمتھ کے ساتھ مل کر ناصرف چوتھی وکٹ پر 115 رنز کی شراکت داری قائم کی بلکہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کی نویں سنچری سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنا دی۔ https://twitter.com/ICC/status/1479007344826753024?s=20 عثمان خواجہ نے 260 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 13 خوبصورت چوکوں کی مدد سے ناصرف انفرادی 137 رنز بنائے بلکہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 3 ہزار رنز بھی مکمل کرلئے۔ https://twitter.com/ChloeAmandaB/status/1478950656006254592?s=20 یہ عثمان خواجہ کے ٹیسٹ کیریئر کی نویں سنچری ہے۔ 35 سالہ عثمان خواجہ کو 137 کے انفرادی سکور پر سٹورٹ براڈ نے کلین بولڈ کیا۔