شیخوپورہ۔پولیس وردی میں اسلحہ کی نمائش کرنے والی خاتون پولیس کے شکنجے پھنس گئی۔
— RegionalTelegraph (@RegnlTelegraph) January 6, 2022
فیروز والہ پولیس نے حسینہ پر دو مقدمات درج کرلئے
مہوش پولیس کی وردی پہن کر تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی تھی۔پولیس ذرائع pic.twitter.com/TuYYNMSE78
شیخوپورہ: سوشل میڈیا پر پولیس وردی پہن کر اسلحہ کی نمائش کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا. ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او شیخوورہ نے نوٹس لیا جس پر ایس ایچ او فیروزوالہ نے مہوش نامی خاتون پر پولیس وردی پہننے اور اسلحہ کی نمائش کرنے پر دو مقدمات درج کر لیے. تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ تھانہ فیکٹری ایریا میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر مہوش نامی خاتون نے پولیس وردی پہن کر جعلی ایس ایچ او بن کر پولیس کا تماشا بنایا تھا، سوشل میڈیا پر تصویر اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے خاتون اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او فیروزوالہ نے مہوش پر پولیس وردی پہننے اور اسلحہ کی نمائش کرنے پر دو مقدمات درج کر لیے.