سندھ کابینہ نے بلدیاتی کونسلز کیلئے مخصوص نشستوں کی منظوری دیدی

سندھ کابینہ نے بلدیاتی کونسلز کیلئے مخصوص نشستوں کی منظوری دیدی
کراچی: سندھ کابینہ نے بلدیاتی کونسلز کے لیے مخصوص نشستوں کی منظوری دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کی یہ مخصوص نشستیں 6 کیٹیگریز کیلئے ہیں، ان میں نوجوان، کسان، غیرمسلم، خواتین، مزدور، خصوصی افراد، مزدور اورٹرانسجینڈر شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں کابینہ نے تخفیف غذائیت پروگرام کا کنٹرول پی پی ایچ آئی کو دینے کی منظوری بھی دیدی ہے، سندھ حکومت نے ایکسلریٹڈ ایکشن پلان کے تحت غذائی ایمرجنسی پروگرام 2016 میں شروع کیا تھا ۔ محکمہ صحت نے ایکسلریٹڈ ایکشن پلان کے عالمی بینک کے اہداف کو حاصل کیا ہے، اب غذائی قلت پروگرام کے یونٹ کو پی پی ایچ آئی چلائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔