الیکشن کمیشن آف پاکستان کا عمران خان کو نوٹس

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا عمران خان کو نوٹس
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان 11جنوری کو دن دس بجے طلب مقررہ تاریخ کو ذاتی طور پر یا بذریعہ وکیل پیش ہوں ، نا اہلی کے باوجود آپ پی ٹی آئی کے چئیرمین ہیں الیکشن کمیشن کے در برو پیش ہو کر وضاحت کریں۔ جاری نوٹس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کا تذکرہ اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا کہ اثاثوں کے بارے غلط بیانی پر عمران خان نا اہل کئے گئے نا اہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں رہ سکتا۔ نوٹس الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کے ذریعے بھجوایا، نوٹس بنی گالہ کے پتے پر ارسال کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔