ریاض: سعودی عرب کی جانب سے مقامی عازمینِ کو حج پیکیج کی ادائیگی قسطوں میں کرنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے تاہم تمام قسطیں مقررہ وقت پر ہی ادا کرنا ہوں گی ۔ تفصیلات کے مطابق مقامی عازمینِ حج کے لیے سعودی عرب نے حج پیکیج کی ادائیگی قسطوں میں کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔سعودی وزارت حج نے بتایا ہے کہ حج 2023کیلئے سعودی شہری اور مملکت میں مقیم غیرملکی 3 اقساط میں حج فیس ادا کر سکیں گے مگر حج پیکیج کی تمام قسطیں مقررہ وقت پر ہی ادا کرنا ہوں گی ۔ سعودی حکام کے مطابق حج کا حتمی فیصلہ مقررہ قسطیں بروقت ادا کرنے پر ہی ہو گا، قسطیں مکمل ادا نہ کرنے کی صورت میں بکنگ منسوخ بھی کر دی جائے گی ۔واضح رہے کہ وزارت کی جانب سے 4 ہزار سے لے کر 13 ہزار ریال تک کے پیکیجز کا علان کیا گیا تھا ۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے بتایا ہے کہ کم سے کم پیکیج 3465 رالو کا ہے ، کہ جس میں واٹ شامل نہیں ہے ، اندرون ملک عازمین کیلئے چار پیکیجز متعارف کرائے جا رہے ہیں ۔ سب سے پہلا عوامی پیکیج 3465 رالر، دوسرا پیکیج گیسٹ 7037 رالر، تیسرا جدید خیموں کا 9214 رالٹ جبکہ چوتھا منیٰ ٹاور میں 11435 رالا کا ہے۔تمام قیمتوں میں واٹ کا اضافہ کیا جائے گا، تمام پیکیجز حج کیلئے ناموں کا اندراج وزارت کے آفیشل پورٹل اور نسک ایپ کے ذریعے ہوگا۔