اسلام آباد (پبلک نیوز) ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی شاندار حکمت عملی کے تحت کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 25افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 25مریض جان کی بازی ہار گئے ٗ پاکستان میں 830مزید افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی 33ہزار 390ہو گئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 8ہزار 648مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ پاکستان بھر میں 64ہزار 490مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،کورونا سے تاحا22ہزار 452اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 37364ٹیسٹ کئے گئے۔