اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور پی ٹی آئی میں ترقی کا فلسفہ مشترک ہے۔ پاکستان اور چین دونوں برادر ممالک ہیں۔ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے کورونا کا مقابلہ کیا۔ ہم نے فری ہیلتھ انشورنس متعارف کرائی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 100ویں یوم تاسیس پر عالمی سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اجلاس سے خطاب باعث فخرہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 100ویں یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین نے اپنی فلاسفی میں انسانوں پرتوجہ دی۔ چین نے دنیا کے امن اورترقی میں اہم کردار اداکیا۔ صدر شی جن پنگ نےعالمی ترقی وتعمیرمیں اہم کردارادا کیا۔ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے کورونا کا مقابلہ کیا۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے فری ہیلتھ انشورنس متعارف کرائی۔ پاکستان اور چین دونوں برادر ممالک ہیں۔