کورونا سے مزید 76 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

کورونا سے مزید 76 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
اسلام آباد ( پبلک نیوز) کورونا کے وار تھم نہ سکےلیکن پاکستان بھر میں کیسز کی شرح میں کمی آرہی ہے، ملک بھر میں وائرس سے مزید 76 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1ہزار 629 کیسز سامنے آئے ٗ کورونا کے 52ہزار427 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3,10فیصد تک رہ گئی ٗ مجموعی اموات کی تعداد21 ہزار 265 ہوگئی، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 52 ہزار427 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ایک ہزار 629 نئے کیس رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ ایک صفر ریکارڈ کی گئی۔پاکستان تحریک انصاف کی عالمی وبا کیخلاف حکمت عملی مسلسل کامیابی کی طرف گا مزن ہے جب کورونا کیسز میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے ٗ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 76پاکستا نی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک ہزار 923 نئے کیسز سامنے آئے۔

Watch Live Public News