’ ابھی تک صرف 1.1 فیصد لوگوں کو ویکسین لگی‘

’ ابھی تک صرف 1.1 فیصد لوگوں کو ویکسین لگی‘
لاہور ( پبلک نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ انکشاف بتارہا ہے کہ کس طرح حکومتی معاشی اور شماریاتی اعدادوشمار سے مسلسل گڑ بڑ کرنے میں مصروف ہے ٗ گزشتہ برس بھی 100 ارب کی ایڈجسٹمنٹ کی گئی، رپورٹ سے پتہ چل رہا ہے کہ حکومت کتنا سچ بول رہی ہے ٗ گرانٹس کو استعمال کرکے زیادہ ریونیو دکھانے کی حکومتی چالاکی قوم سے فریب ہے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ایک بیان میں کہا کہ اہم اعدادوشمار میں ہیر پھیر ہوگا تو درست منصوبہ بندی ناممکن ہے، ملک اور قوم کو بحران پر بحران کا سامنا کرنا پڑے گا ٗ 140 ارب کی ایف بی آر کو ادائیگی پر ’اے جی پی آر‘ کے اعتراض نے ریونیو اعدادوشمار کی ساکھ کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے ٗ اکاونٹینٹ جنرل پاکستان حکومت سے مطالبہ کررہا ہے کہ ٹیکس ری فنڈ کی ادائیگی کے بعد ریونیو میں کمی دکھائی جائے۔ https://twitter.com/CMShehbaz/status/1401424153044045828انہوں نے کہا کہ اگراعدادوشمار غلط ہوں گے تو صوبوں کو ٹیکس وصولیوں میں حصہ بھی غلط ہی ملے گا ٗ اس ناسمجھی سے وفاق اور اکائیوں میں بداعتمادی اور تنازعات جنم لیں گے جو اچھی بات نہیں ٗ کیا مسلط حکومت وفاق اور اکائیوں کو باہم دست وگریباں کرانا چاہتی ہے؟حکومت اپنا ٹیکس ریونیو ہدف پورا کرنہیں پاتی، جو عدد دکھاتی ہے وہ بھی متنازعہ ہوتا ہے۔مزید برآں اپنی ایک ٹویٹ میں شہباز شریف نے لکھا کہ ’’ ابھی تک صرف 1.1 فیصد لوگوں کو وسیکسین لگی ٗ ویکسین بارے غلط خبروں کو روکنا ہو گا ٗ غلط باتوں کی وجہ سے لوگ ویکسئین نہیں لگوا رہئے ٗ تحریک انصاف کا میڈیا 24 گھنٹے چلا چلا کر اپوزیشن کو دباتا ہے ٗ افسوس ویکسئین کی افواہوں بارے کچھ نہیں کر سکا‘‘۔

Watch Live Public News