کراچی ( پبلک نیوز) وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے ٹوئیٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ فوڈ ایگریکلچر کے مطابق 2013 سے 2018 ن لیگ کی حکومت تک عالمی سطح پر کھانے پینے کی اشیاء میں اضافہ نہیں ہوا۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ سال 2020 سے 2021 میں عالمی سطح پر کھانے پینے کی اشیاء میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔ خوردنی تیل کی قمیتوں میں 124 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اس سے قبل بیان میں ان کا کہنا تھا کہ برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہور ہاہے۔ ٹریکٹر، موٹرسائیکل اور سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کی معیشت کے تمام اشاریے مثبت ہیں۔ مثبت اشاریے دیکھ کر اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکارہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ فوڈ ایگریکلچر کے مطابق 2013 سے 2018 ن لیگ کی حکومت تک عالمی سطح پر کھانے پینے کی اشیاء میں اضافہ نہیں ہوا تاہم2020-21 عالمی سطح پر کھانے پینے کی اشیاء میں 40 فیصد،خوردنی تیل کی قمیتوں میں 124 فیصد اضافی ہوا ہے ۔ pic.twitter.com/3aibuaAMpT
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) June 6, 2021
ان کا کہنا تھا کہ زرعی پیداوارکے اضافے سےکسان خوشحال ہوا۔ اس وقت حکومتی آمدن اخراجات سے زیادہ ہے۔ ہمارا ہر سیکٹر گرو کررہا ہے۔ بلاول بھٹو کو خود کا پتہ نہیں ہے اور آئی ایم ایف کی بات کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی بھی بہت بار آئی ایم ایف میں جاچکی ہے۔ پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں بیرونی قرضوں میں 32فیصد اضافہ کیا تھا۔