بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو اتوار کو ایک خط موصول ہوا جس میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ ممبئی پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اتوار کی صبح ایک نامعلوم شخص نے سلیم خان کو یہ خط دیا۔ افسر نے بتایا کہ روزانہ صبح کی سیر کے بعد سلیم خان باندرہ کے بینڈ اسٹینڈ پر بنچ پر بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک شخص نے انہیں ایک خط دیا جس میں انہیں اور سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ https://twitter.com/PTI_News/status/1533477003482914821?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1533477003482914821%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bbc.com%2Fhindi%2Flive%2Findia-61701195 بعد ازاں سلیم خان نے اپنے سیکیورٹی اہلکاروں کی مدد سے پولیس سے رابطہ کیا۔ باندرہ پولیس سٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 506 (2) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ممبئی پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کی صبح 7:30 سے 8 بجے کے درمیان پیش آیا۔