سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے تو بات چیت ہو سکتی ہے، الیکشن کی تاریخ کے بغیر عمران خان کسی سے بات نہیں کرے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا حکومت ووٹر لسٹوں اور حلقہ بندیوں میں مرضی کی تبدیلیاں کر رہی ہے، عمران خان بجٹ کے بعد حکومت کے خلاف اگلی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ شیخ رشید نے کہا ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، انتخابات اسی سال ہوں گے۔ باپ وفاق پر بیٹا صوبے پر قابض ہے۔شیخ رشید نے کہا پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لئے ساری محنت ہماری تھی اب انکے دور میں نکلنے جارہے ہیں۔