(ویب ڈیسک )حیدرمنیر: طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ اس سال حج ایک لاکھ روپے سستا ہوا ہے یہ آرمی چیف حافظ منیر کے ڈالر کنٹرول کرنے کی وجہ سے ہے۔
پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین طاہر محمود اشرفی حجاج کرام کیلئے ضابطہ اخلاس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارہ جون کو حج آپریشن مکمل ہوجائے گا ، حج کے لئے دو نظام ہیں، حکومتی و پرائیویٹ ادارے ہیں۔سرکاری طورپر اڑسٹھ سے انہتر ہزار اورپرائیویٹ ادارے نوے ہزار عازمین کو بارہ جون تک حجاج کو سعودی عرب بھجوائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حج عبادت ہے اور عبادت کو اللہ کےلئے کرنا ہے پاک سعودی قوانین کو سامنے رکھتے ہوئے حجاج کرام کسی قسم کی سیاسی و فرقہ وارانہ سرگرمی میں حصہ نہ لیں، حجاج سیاسی جھنڈا بینر یا تصویر سے دور رہیں ، حج اللہ کےلئے کریں گے آپ دعائیں کریں لیکن جتھہ بازی یا سیاسی اجتماع یا فرقہ وارانہ بحث سے گریز کریں، اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیاگیا تو سعودی حکومت ایکشن لے گی ۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ حجاج کو کہوں گا کہ گرمی بھی بہت ہے صحت کا خیال رکھیں، حاجی اپنی صحت اور رش کے مطابق مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کے بجائے مقامی مسجد میں بھی نماز پڑھ سکتا ہے، کوشش کی اس سال حجاج کی شکایت کم ہوں، حجاج کرام کے ناقص کھانے پر وزارت حج پاکستان نے جرمانہ کیا ہے ،اگلے ہفتہ سعودی عرب حجاج کی سہولیات کا جائزہ لینے جاؤں گا، حج کےلئے پرائیویٹ گروپ تمام چیزیں طے کرے کھانا رہائش ٹرانسپورٹ سفر کے معاملات کیسے کرنے ہیں۔
طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ اس سال حج ایک لاکھ روپے سستا ہوا ہے یہ آرمی چیف حافظ سید عاصم منیر کے ڈالر کنٹرول کرنے کی وجہ سے ہے، حجاج کرام شیطان کو رمی مارنے کےلئے سعودی عرب کے تعین کردہ وقت کے تحت رمی کریں۔