ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  میں یوگنڈا کے 43 سالہ بولر نے نئی تاریخ رقم کردی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  میں یوگنڈا کے 43 سالہ بولر نے نئی تاریخ رقم کردی

(ویب ڈیسک ) امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں یوگنڈا کے 43 سالہ بولر نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز یوگنڈا اور پاپوا نیوگنی  کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں یوگنڈا نے پاپوانیوگنی نے 3 وکٹوں سے شکست دی۔یہ ٹورنامنٹ میں ان کی پہلی کامیابی تھی۔

78 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یوگنڈا کی 5 وکٹیں صرف 2 رنز پر گر گئی تھیں تاہم ریاضت علی شاہ نے 33 رنز کی بہترین اننگز کھیل کر میج جتوایا۔

اس میچ میں   یوگنڈا کے 43 سالہ اسپنر فرینک سبگا نے   ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  میں ایک  نئی تاریخ رقم کی۔انہوں نے  ٹی  ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا سب سے بہترین اسپیل کرایا۔

فرینک سبگا نے  4 اوورز  میں صرف 4 رنز  دیے اور 2 وکٹیں حاصل کی۔ انہوں نے 2 اوور میڈن کروائے۔

Watch Live Public News