اسلام آباد (پبلک نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ رات کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ صوبہ پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے دوران راوالپنڈی، اٹک، چکوال،جہلم،میانوالی، بھکر اورخوشاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ کے پی کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ شام اور رات کے دوران چترال،دیر، سوات ، کو ہستان، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، کرم، کوہاٹ اور بنوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ صوبہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں شام اور رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔