سینیٹ الیکشن سےقبل خواتین ارکان اسمبلی کوفنڈزدینےکانوٹس

سینیٹ الیکشن سےقبل خواتین ارکان اسمبلی کوفنڈزدینےکانوٹس

اسلام آباد (پبلک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین اراکین اسمبلی کو فنڈز دینے کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے جنرل سیکٹری نئیر بخاری کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی۔ الیکشن کمیشن سینیٹ الیکشن میں کرپٹ پریکٹسز او خواتین ممبران کو فنڈز دینے سے متعلق 11 مارچ کو سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن علی گیلانی سے متعلق مبینہ وڈیو پر بھی سماعت 11 مارچ کو کرے گا۔ پی ٹی ائی کی کنول شوزب اور فرخ حبیب نے ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔ خیبرپختونخواہ کے گزشتہ سینیٹ انتخابات کی ویڈیو سکینڈل پر ن لیگ کی درخواست پر سماعت 9 مارچ کو ہو گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔