ایم این اے نوشین حامد کی عمران خان کی تصویر والی شال پہن کر قومی اسمبلی آمد

ایم این اے نوشین حامد کی عمران خان کی تصویر والی شال پہن کر قومی اسمبلی آمد

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رکن قومی اسمبلی کی وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر والی شال پہن ایوان میں آمد۔

تفصیلات کے مطابق ایم این اے نوشین حامد عمران خان کی تصویر والی شال پہن کر قومی اسمبلی ایوان میں آ گئی ہیں جہاں انھوں نے وکٹری بناتے ہوئے تصاویر بنائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لیں گے ان شاء اللہ۔

مختلف خواتین ایم این ایز وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے منفرد انداز میں قومی اسمبلی آنا شروع ہو گئی ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ جب بات سیاست میں آتی ہے تو وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ ایک اعلی اخلاقی بنیاد اپناتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔