”میں سستی اداکارہ نہیں“ تاپسی کا کنگنا کو جواب

”میں سستی اداکارہ نہیں“ تاپسی کا کنگنا کو جواب
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت اور تاپسی پنو کے درمیان بیانات کی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے جب ” سستی اداکارہ“ کہنے پر تاپسی نے کنگنا رناوت کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اتنی بھی سستی نہیں ہیں۔تفصیلات کے بھارتی محکمہ انکم ٹیسٹ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے یہ خبریں میڈیا پر آئی تھیں تاپسی پنو کے گھر پر چھاپے کے دوران پانچ کروڑ روپے نقد ملے جس کے بعد بھارتی اداکارہ کنکنا رناوت نے اپنی ٹویٹ میں اشارتاً انہیں سستی اداکارہ کہا تھا۔ تاپسی نے اپنی ٹویٹ میں اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تین دن کی سخت جانچ پڑتال کے بعد انکم ٹیکس والوں کو ان کے گھر سے ایک چابی ملی جس کے بارے میں مشہور ہو گیا کہ وہ کوئی بنگلہ ہے جو پیرس میں ہے اور اس کا مالکان میں ہوں۔ دوسری ٹویٹ میں تاپسی نے کہا کہ ان کے گھر کے پانچ کروڑ نہیں ملے بلکہ 5کروڑ روپے کی رسید ملی تھی جو کبھی انہوں نے وصول کئے ہی نہیں تھے۔ بلکہ انہوں نے نقد پانچ کروڑ لینے سے فلم کمپنی کو اعلان کر دیا تھا۔ ایک تیسری ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ محترم وزیر تجارت نے میرے گھر پر اس حوالے سے ریڈ کے حوالے سے کہا ہے لیکن معلوم نہیں اس کی حقیقت آخر کیا ہے؟ اس کے ساتھ انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ”اب میں سستی نہیں ہوں“۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔