وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کا اعتماد جیت لیا

وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کا اعتماد جیت لیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) حکومتی اور اتحادی ارکان اسمبلی نے وزیراعظم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حق میں ووٹ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لی 342 کے ایوان میں سے 172 ووٹ درکار تھے جبکہ انہوں نے 178 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ اسپیکر کے اعلان کے بعد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان نے وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی کی اور ڈیسک بجائے.

وزیراعظم پر اعتماد کے ووٹ کی قرارداد ایوان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے پیش کی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان دستور کے آرٹیکل 91 کی شق 7 کے مطابق وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔

ایوان کی کارروائی کے دوران وزیر اعظم عمران خان بھی موجود رہے۔ ان کے علاوہ شاہ محمودقریشی، اسدعمر و دیگر وفاقی وزراء نے بھی ایوان کے اجلاس میں شرکت کی۔ ایوان کی کارروائی کے دوران پنجاب، کے پی اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود رہے۔ یاد رہے کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں نے آج اجلاس کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔