جھوٹا حلف نامہ کی سزا 5 سال،دھاندلی کرنےوالےہماری نظرمیں ہیں،احمد اویس

 جھوٹا حلف نامہ کی سزا 5 سال،دھاندلی کرنےوالےہماری نظرمیں ہیں،احمد اویس
کیپشن: جھوٹا حلف نامہ دینےوالے کی سزا 5 سال،دھاندلی کرنےوالےہماری نظرمیں ہیں،احمد اویس

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نےکہا ہے کہ  جھوٹا حلف نامہ دینےوالے کی سزا 5 سال ہےاور دھاندلی کرنےوالے ہماری نظرمیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف لاہور کے صدر جمیل اصغر بھٹی،آئی ایل ایف کے مرکزی چیف آرگنائزر سید شاداب جعفری ایڈووکیٹ بھی موجود  تھے۔الیکشن کمیشن نے چابک دستی سے دھاندلی کی۔جنہوں نے ٹھپے لگائے وہ ہماری نظر میں ہیں،آج نہیں تو کل یہ شہادت کے لئے عدالتوں کے سامنے ہوں گے۔

سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا کہ 334 پولنگ اسٹیشنوں کا رزلٹ میں ڈاکٹر یاسمین راشد 99 ہزار ووٹ لے کر جیت رہی تھی،ڈاکٹر یاسمین راشد اور نوازشریف سے 20 ہزار کا فرق تھا،پولنگ اسٹیشن کے کل ووٹ 763 تھے لیکن گنتی میں بہت زیادہ بتائے گئے،اس الیکشن سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی،الیکشن کرانے والوں نے کمٹمنٹ دی تھی کہ وہ شفاف اور آزادانہ الیکشن کرائیں گے،تحریک انصاف کو الیکشن نشان سے محروم کرکے الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا گیا۔

سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا کہ  یہ تحریک انصاف کا آئینی حق تھا جسے روک دیا گیا،8 فروری کی رات تمام میڈیا کو مزید الیکشن نتائج دینے سے روک دیا گیا،آرٹیکل 62 اور 63 سے پیش نظر جھوٹا حلف نامہ دینے والے کی سزا 5 سال ہے،تینوں ججز کے خلاف مس کنڈکٹ کا کیس چلنا چاہیئے،رات کے 11 بجے گواہیاں لی گئی،ایسا کھیل کھیلنے سے سے ہمارے ہیروز کو بدنام کیا گیا،اگر ایسے اقدام کا بروقت نوٹس نہ لیا گیا تو مزید بدنامی ہو گی۔

سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس  نے کہا کہ عمران خان نے جب حکومت چھوڑی تو زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر تھے،2021 میں 37 ارب ڈالر ایکسپورٹ تھی،2022 میں زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب ڈالر رہ گئے اور ہم نے کشکول اٹھا لی۔آج کے وزیراعظم شہبازشریف نے آٹا بانٹ کر 20 ارب روپے کی ہیرا پھیری کی،ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ اس معاملے کو دیکھیں۔

سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس  نے کہا کہ کام کوئی کرتا ہے اور کسی اور کے نام الزام آ جاتا ہے،ملک کو بچانے کے لئے کسی کو ہاتھ بڑھانا ہو گا،سچی بات کہنے یا خاموش ہونے سے عمر نہیں بڑھ سکتی،عمران خان نے آئی ایم ایف کو الیکشن کی آڈٹ کرانے کے لئے خط لکھا،6 اگست 1990 کو پیپلز پارٹی کی ہائی کمان نے نیوکلیئر پلانٹ کا بلیو پرنٹ امریکہ کے حوالے کر دیا تھا،امریکہ نے یہ ثبوت دیکھ کر پاکستان پر پابندیاں لگا دی تھیں،ہم پاکستان کے لئے جانیں دینے کے لئے تیار ہیں۔

پی ٹی رہنما نے کہا کہ پاکستان کی 11 کروڑ آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے،ہمسایہ ملک ترقی کر رہا ہے اور ہم کیا کر رہے ہیں،آج نہیں تو کل ملک گیر مہم چلے گی،کسی کو عوامی مینڈیٹ چرانے کا اختیار نہیں،زرداری سے درخواست کرتا ہوں کہ چھوٹے صوبے سے محمود اچکزئی کو صدر منتخب کرا دیں،مسلح افواج نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کو بچایا،9 مئی شہباز شریف کا پلان تھا جس نے عوام اور فوج کا ٹکرائو کرایا۔

سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس  نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کو آئینی حق کی پامالی پر ازخود نوٹس لینا چاہیئے،بھٹو کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ نے تسلیم کیا کہ فیصلے غلط ہوئے،ہم آئین اور قانون کی بندشوں میں احتجاج کریں گے،پارلیمنٹ میں سیاسی جماعت نے ڈھٹائی کے ساتھ حلف لے لیا۔