سیکریٹری الیکشن کمیشن مستعفی، چیف الیکشن کمشنر نے استعفیٰ منظور کرلیا

سیکریٹری الیکشن کمیشن مستعفی، چیف الیکشن کمشنر نے استعفیٰ منظور کرلیا

(ویب ڈیسک ) عمر حمید  کودوبارہ سیکریٹری الیکشن کمیشن تعینات،  نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  سیکریٹری الیکشن کمیشن سید آصف حسین  نے استعفیٰ دیدیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے سید آصف حسین کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

 عمر حمید دوبارہ سیکریٹری الیکشن کمیشن تعینات کردیے گئے، الیکشن کمیشن نے عمر حمید کی دوبارہ سیکریٹری تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  سید آصف حسین نے اپنی طبعیت کی خرابی کی وجہ سے استعفا دیا۔

خیال رہے کہ عمر حمید جنوری میں صحت کی خرابی کے باعث عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے،عمر حمید نے 5 جنوری کو استعفی دیا تھا جو 18 جنوری کو منظور کر لیا گیا تھا۔

عمر حمید ماضی میں اہم وزارتوں میں اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں، عمر حمید سیکریٹری بے  نظیر انکم سپورٹ پروگرام رہ چکے ہیں ، عمر حمید اسپیشل سیکریٹری خزانہ کے عہدے پر تعینات بھی رہ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  عمر حمید کو ان کے سابقہ ریکارڈ  پر دوبارہ  سیکریٹری الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News