(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کی جانب سے جنرل انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کا معاملہ ،پی ٹی آئی نےوائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق پی ٹی آئی نے مبینہ دھاندلی کے حوالے سے شواہد حاصل کر لئے، پی ٹی آئی وائٹ پیپر جاری کرنے کے بعد مبینہ دھاندلی کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کرے گی، وائٹ پیپر میں ملک بھر میں مبینہ دھاندلی کے شواہد پیش کیے جائیں گے.
وائٹ پیپر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پٹیشن کن کن حلقوں میں دائر کی گئی ہے، وائٹ پیپر میں مبینہ طور پر پری پول رگنگ کے بارے میں بھی بتایا گیا ئے،قومی اسمبلی کے 73 حلقوں کی پٹیشن الیکشن ٹریبیونل میں دائر کی گئی ہیں,پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم نے مبینہ دھاندلی کے شواہد اکٹھے کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔