مسلح شخص کی عدالت داخلے کی کوشش سیکیورٹی اہلکاروں نےناکام بنادی

مسلح شخص کی عدالت داخلے کی کوشش سیکیورٹی اہلکاروں نےناکام بنادی
کیپشن: مسلح شخص کی عدالت داخلے کی کوشش سیکیورٹی اہلکاروں نےناکام بنادی

ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے داخلی گیٹ پر شخص سے اسلحہ برآمد،گیٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے شعیب احمد نامی شخص کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق  پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضہ سے پسٹل اور گولیاں برآمد کرلی گئی  ہیں۔

سیکورٹی عملہ کا کہنا ہے کہ زیر حراست شخص کا تعلق محلہ نور شاہ بخاری پنڈی گھیب اٹک سے ہے۔ملزم کو تھانہ ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا،

پولیس کی جانب مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

Watch Live Public News