شمالی وزیر ستان : سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنٹس بیسڈ آپریشن، دہشتگرد رزاق جہنم واصل

شمالی وزیر ستان : سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنٹس بیسڈ آپریشن، دہشتگرد رزاق جہنم واصل

(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیر ستان میں انٹیلی جنٹس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے   دہشتگرد رزاق کو  جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 26 جولائی 24 کو، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد خوارجی دہشت گرد رزاق کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   مارا گیا دہشتگرد خوارجی گل بہادر کا قریبی ساتھی تھا۔   دہشتگرد 6 جنوری 2023 کو فقیر آف ایپی کے پوتے ملک شیر محمد کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔ 16 مارچ 2024 کو شمالی وزیرستان میں خودکش بم حملے میں سہولت کاری کی  جس میں سات بہادر سپاہیوں کی شہادت ہوئی۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News