(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز پی این ایس یرموک ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جدید ہیلی کاپٹر سے لیس پی این ایس یرموک، پاکستانی بندرگاہوں پر آنے اور جانے والے تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تعیناتی کے دوران پا ک بحریہ کا جہاز اپنے آپریشنز کے علاوہ دوست ممالک کے ساتھ مشترکہ آپریشنز اور مشقوں میں بھی حصہ لے گا۔ پی این ایس یرموک بحری سفارت کاری کے تحت علاقائی بندرگاہوں کا دورہ بھی کرے گا۔
ترجما ن پاک فوج نے کہا کہ یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور آلات سے لیس ہے، جو کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے اور وسیع پیمانے پر میری ٹائم آپریشنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔