سیکیورٹی فورسز کا ہوشاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،1 دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کا ہوشاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،1 دہشتگرد جہنم واصل

(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گرد علی جان کو جہنم واصل جبکہ دو دہشت گرد زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق   سیکیورٹی فورسز نے  بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان پاک فوج  کا کہنا ہے کہ  فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گرد علی جان کو جہنم واصل جبکہ دو دہشت گرد زخمی ہو گئے ہیں، مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  دہشتگرد علاقے میں بے گناہ شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے، علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News