حکومت نے متعدد اہم اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے متعدد اہم اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک: وزیراعظم کا وزارتوں کو ختم کرنے کا فارمولہ،عمل درآمد پلان کی کاپی پبلک نیوز نےحاصل کرلی۔ 

وزارت صنعت، آئی ٹی، کشمیر افیئر اور سیفران کے حوالے سے سفارشات تیار کی گئیں،وزارت ہیلتھ سروسز سے متعلق بھی سفارشات تیار کرلی گئیں، وزارتوں کی 60 فیصد خالی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا،وزارت کشمیر افیئر میں وزارت سیفران کو ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

بورڈ آف انویسمنٹ اور وزارت کامرس کو وزارت صنعت و پیداوار میں ضم کرنے،جموں کشمیر کی پراپرٹیز کے حوالے سے کمیٹی تشکیل،جموں کشمیر رفیوجیز ری ہیبلیٹیشن آرگنائزیشن کوبند کرنے،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کونسل کے سٹاف کو کم کرنے،وزارت آئی ٹی کا ادارہ این آئی ٹی بی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ورچول یونیورسٹی کو وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کا فیصلہ،وزارت صنعت کا ادارہ سمیڈا کو وزیراعظم آفس کے ماتحت کرنے،این ایف سی، این ایف ایم آئی کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کےمستقبل وزیراعظم فیصلہ کریں گے،پی ایم ڈی سی کی 98خالی آسامیاں ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

Watch Live Public News