پیپلز پارٹی رہنما کا بیٹا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی

 پیپلز پارٹی رہنما کا بیٹا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی

ویب ڈیسک: ترجمان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا و سابق وزیر امجد خان آفریدی کے فارم ہاؤس پر نامعلوم افراد کا حملہ ، فائرنگ کے نتیجے میں امجد خان آفریدی کا بیٹا بابر عظیم زخمی ہوگیا،بابر عظیم آفریدی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 ترجمان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کا کہناتھا کہ اس سے قبل بھی امجد خان آفریدی کے فارم ہاؤس کو نشانہ بنایا گیا تھا،بابر عظیم آفریدی نے کوہاٹ میں تحصیل چیئرمین کے لئے انتخابات میں حصہ بھی لیا تھا، پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا سیکرٹری اطلاعات امجد خان آفریدی نے اپنے فارم ہاؤس پر حملے کی شدید مذمت  کی۔

 امجد خان آفریدی کا کہناتھا خیبرپختونخوا میں جان کی قیمت پی ٹی آئی دور میں سستی ہوگئی ہے،حق و سچ کے لئے آواز بلند کرتے رہے گے، پیپلز پارٹی کسی بھی قسم کا دباؤ قبول نہیں کرے گی، واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں، پیپلز پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین خوفزدہ ہیں۔

 

Watch Live Public News