دوران پرواز نشے میں دھت مسافر کی کاک پٹ میں جہاز کا کنٹرول سنھبالنے کی کوشش

دوران پرواز نشے میں دھت مسافر کی کاک پٹ میں جہاز کا کنٹرول سنھبالنے کی کوشش

 ویب ڈیسک: دوران پرواز نشتے میں دھت مسافر کی کاک پٹ میں جہاز کا کنٹرول سنھبالنے کی کوشش کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

نشے میں دھت ایک مسافر نے کاک پٹ میں گھس کر جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ مسافر نے طیارے کا دروازہ اس وقت کھولنے کی کوشش کی جب جہاز 30 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑ رہا تھا۔اس دوران ایک دوسرے مسافر نے جہاز کا دروازہ کھولنے کی خطرناک کوشش کو اپنے موبائل فون کے کیمرے میں ریکارڈ کرلیا۔

نشے کی حالت میں نیم بے ہوش شخص نے دعویٰ کیا کہ پائلٹ جہاز کو صحیح نہیں اڑا رہا ہے۔ وہ اس کی جگہ طیارہ اڑانا چاہتا ہے۔

دوران پرواز طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی ویڈیو’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو موصول ہوئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نشے میں دھت مسافر جہاز کے کاک پٹ اور اگلے دروازے تک پہنچنے کی کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے۔ مگر مسافروں اور عملے نےاس پر قابو پالیا۔ واقعے پر مسافروں میں خوف ہراس پھیل گیا۔

یہ واقعہ منگل کے روز لندن سے یونان جانے والی’ایزی جٹ‘ کمپنی کی پرواز نمبر EZY8235 میں پیش آیا۔ اس وقت مسافر جہاز تیس ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔

نشے میں دھت مسافر نے کہاکہ وہ پرواز کا کنٹرول سنبھال لے گا اور دعویٰ کیا کہ پائلٹ صحیح طیارہ نہیں اڑا رہا۔

انٹرکام سسٹم میں خرابی پیدا ہوگئی جب طیارے کے عملے نے مسافر کو روک کر زمین پر پھینکنے کی کوشش کی۔ کچھ مسافر عملے کی مدد کے لیے آئے جب کہ دیگر نے اپنے فون پر فلم بندی کی اور کچھ خوف کے مارے اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے۔

طیارے کے عملے کا کہنا ہے کہ مسافر نے گڑ بڑ اس وقت کی جب پائلٹ طیارے کو جرمنی کے شہر میونخ کی طرف موڑ رہا تھا جہاں طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔

جرمن پولیس نے طیارے کی آمد پر مسافر کو باہر لے جا کر باہر رن وے پر ہتھکڑیاں لگا دیں۔

مسافروں کو راتوں رات ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا۔ ان کی پرواز کو دوبارہ شیڈول کیے جانے تک انہیں وہاں روکا گیا۔

ایزی جیٹ کے ترجمان نے کہا کہ "اگرچہ اس طرح کے واقعات بہت کم ہوتے ہیں۔ ہم بدسلوکی یا دھمکی آمیز رویے کو برداشت نہیں کرتے"۔

یہ قابل ذکر ہے کہ ’ایزی جٹ‘ ایک برطانوی ایئر لائن ہے جس کا انتظامی ہیڈکوارٹر لندن میں ہے۔ اسے یورپ کی سب سے مشہور کم لاگت ایئر لائنز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور یہ 34 ممالک میں 927 سے زیادہ مختلف مقامات پر اپنی پروازیں چلاتی ہے۔

Watch Live Public News