پی ٹی آئی کا 8 ستمبر کو سنگجانی میں جلسہ، جڑواں شہروں کو بند کرنے کا منصوبہ

پی ٹی آئی کا 8 ستمبر کو سنگجانی میں جلسہ، جڑواں شہروں کو بند کرنے کا منصوبہ
کیپشن: پی ٹی آئی کا 8 ستمبر کو سنگجانی میں جلسہ، جڑواں شہروں کو بند کرنے کا منصوبہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 08 ستمبر کو سنگجانی میں ہونے والے جلسہ کے حوالے سے جڑواں شہروں کو بند کرنے کا ممکنہ منصوبہ تیار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد کے قریب جلسے سے 02 دن قبل ہی مری روڈ فیض آباد پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں جبکہ کنٹینرز جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد میں رکھے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے 08 ستمبر کے جلسے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ نے پہلے ہی اجازت دے رکھی ہے۔

Watch Live Public News