(ویب ڈیسک ) پروفیسر ایلن لِچ مین نے 1984 سے اب تک تقریباً ہر امریکی الیکشن کی بالکل صحیح پیشگوئی کی ہے۔
پروفیسر ایلن لچ مین کو امریکی صدارتی انتخابات کا نوسٹراڈیمس کہا جاتا ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے 1984 سے اب تک تقریباً ہر امریکی الیکشن کی بالکل صحیح پیشگوئی کی ہے۔
ایلن لِچ مین تاریخ کے پروفیسر ہیں ، انہوں نے 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کی بالکل صحیح پیشگوئی کی تھی۔
پروفیسر ایلن لِچ مین کی جانب سے 120 سال کی امریکی صدارتی تاریخ کی بنیاد پر 1981 میں پیشگوئی کا ایک طریقہ تیار کیا گیا جس میں 13 پوائنٹوں کا جائزہ لے کر الیکشن سے قبل بتایا جا سکتا ہے کہ اگلا صدر کون ہوگا۔
اِن 13 پوائنٹوں میں وائٹ ہاؤس کی پرفارمنس، مڈ ٹرم الیکشن، سیاسی جماعتوں کی اندرونی سیاست، معیشت، خارجہ پالیسی، اسکینڈلز اور اُمیدواروں کی شخصیات کا جائزہ ہے۔
ان پوائنٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے پروفیسر ایلن لِچ مین کو یقین ہے کہ 2024 کا امریکی الیکشن، ڈیموکریٹک پارٹی کی کاملا ہیرس جیتیں گی اور وہ امریکی تاریخ کی پہلی خاتون صدر ہوں گی۔