پنجاب حکومت کی جانب سےمالی مسائل کا شکار بچی کو 10 روپے کا چیک بھیج دیا گیا

پنجاب حکومت کی جانب سےمالی مسائل کا شکار بچی کو 10 روپے کا چیک بھیج دیا گیا

ویب ڈیسک:گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا جہاں عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی، دورے کے موقع پر مالی مسائل کا شکار بچی نے مدد کی درخواست کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہ ڈیرہ غازی خان کے دوران مہنگائی کے ستائے عوام نے اپنے مسائل سنائے، اس موقع پر  مالی مسائل کا شکار بچی نے مدد کی درخواست کی، وزیر اعلی مریم نواز نے اس کی درخواست پہ فوری طور پر 10 روپے کا چیک بھجوایا جو بچی کو موصول ہوچکا ہے۔

مسلم لیگ ن کے آفیشل ایکس اکاونٹ سے وزیراعلیٰ پنجاب کی مالی مسائل کا شکار ہونے والی بچی کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس کے ساتھ ایک بزرگ اور لڑکے کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیوکے کیپشن میں لکھا گیا ’ وزیر اعلی مریم نواز کے ڈیرہ غازی خان دورے کے موقع پر مالی مسائل کا شکار بچی نے مدد کی درخواست کی وزیر اعلی مریم نواز نے اس کی درخواست پہ فوری طور پر 10 روپے کا چیک بھجوایا جو بچی کو موصول ہوچکا ہے۔

Watch Live Public News