اسرائیلی اخبار نےعمران خان کو پاک اسرائیل تعلقات کیلئےموزوں قرار دیدیا

اسرائیلی اخبار نےعمران خان کو پاک اسرائیل تعلقات کیلئےموزوں قرار دیدیا
کیپشن: اسرائیلی اخبار نےعمران خان کو پاک اسرائیل تعلقات کیلئےموزوں قرار دیدیا

ویب ڈیسک: اسرائیل کے بڑے اخبار  ٹائمز آف اسرائیل نے بانی پی ٹی آئی  عمران خان کو اسرائیل کے پاکستان سے تعلقات قائم کرنے کے لئے موزوں ترین شخصیت قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹائمز آف اسرائیل کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی گولڈسمتھ فیملی سے رشتہ داری ، خاص طور سے  جمائمہ گولڈ سمتھ، سے ازدواجی تعلق ایک حقیقت  ہے۔یہی قریبی تعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اسرائیل سے متعلق رویہ بدلنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، بانی پی ٹی آئی کے برادر نسبتی زیک گولڈ سمتھ  کا یہودی اور اسرائیل حمایتی با اثر مغربی حلقوں سے قریبی تعلق ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل نے کہا ہے کہ زیک گولڈ سمتھ کا صہیونی اور اسرائیل نواز لابیز سے قریبی تعلق نے بانی پی ٹی آئی  کو  بھی اسرائیل پر ایک دوسرا مثبت زاویہ  دیا،زیک گولڈ سمتھ کے حق میں میئر لندن الیکشن کے دوران پاکستانی نژاد مسلمان صادق خان کی مخالفت بانی پی ٹی آئی کی گولڈ سمتھ خاندان اور اس سے منسلک صیہونی نیٹ ورک سے وفا داری ثابت کرتی ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل میں چھپنے والے مضمون کے متن کے مطابق؛’’پی ٹی آئی کے دور حکومت میں خارجہ تعلقات کے لیے ایک ایسے نقطہ نظر کی نشاندہی کی گئی تھی جس سے واضح ہوا کہ بانی پی ٹی آئی اسرائیل کے بارے میں پاکستان کے مؤقف کا از سر نو جائزہ لینے کے لیے تیار تھے‘‘۔

مضمون میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’’اطلاعات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے، جس میں پاکستان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کا اشارہ دیا گیا‘‘۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت میں قومی اسمبلی کے فلور پر  پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون رکن اسمبلی نے پاکستان اسرائیل تعلقات بحال کر نے  پر  دلائل  بھی دئیے تھے۔

ٹائمز آف اسرائیل  کے مطابق اِرسال کرہ  پیغامات میں پاکستان اور اسرائیل کے درمیان  تعلقات کو معمول،  اور مذہبی وابستگی  کو اعتدال پر لانے کے متعلق اپنی کوششوں کا ذکر کیا گیا۔

اسرائیلی اخبار نے زور دیا ہے کہ ‏ اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو یہ یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے کہ   بانی پی ٹی آئی عمران خان دوبارہ پاکستانی سیاست میں حصہ لینے کے لیے آزاد ہوں۔

ٹائمز آف اسرائیل کا کہنا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں بانی پی ٹی آئی  کے لیے یہ مشکل  چیلنج ہو گا لیکن وہ یہ کر لیں گے،سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق صیہونی لابیز بانی پی ٹی ائی کی رہائی کے لیے پوری طرح متحرک ہو چکی ہیں۔

تجزیہ نگار  کے مطابق دی ٹائمز آف اسرائیل کی یہ رپورٹ اس حقیقت کو مزید عیاں کرتی ہے کے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیےصیہونی لابیز کسی حد تک بھی جا سکتی ہیں،اسرائیلی اخبار میں بانی پی ٹی آئی کے حق میں مضمون آپریشن گولڈ سمتھ سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ ‏‏واضح رہے کہ دی ٹائمز آف   اسرائیل وہ اسرائیلی اخبار ہے جس کی ایڈیٹوریل پالیسی ہے کہ یہ اسرائیلی حکومت کی اجازت کے بغیر کچھ نہیں چھاپتا۔

Watch Live Public News