یوم دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فضائیہ کا ملی نغمہ جاری

یوم دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فضائیہ کا ملی نغمہ جاری
کیپشن: یوم دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فضائیہ کا ملی نغمہ جاری

ویب ڈیسک: یوم دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فضائیہ کی طرف سے ملی نغمہ جاری کر دیا گیا۔

 ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق یوم دفاع و شہدا کے موقع پر شہداء و غازیانِ وطن کے اعزاز میں پاکستان ایئر فورس نے ملی نغمہ جاری کیا ہے۔

نغمے کی شروعات بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے سنہرے الفاظ سے کی گئی جن میں وہ کہتے ہیں کہ مسلمان مصیبت میں گھبرایا نہیں کرتا۔

پاکستان کے شاہین بیٹوں نے بھی 1965 کی جنگ میں دشمن کے دانت کھٹے کرنے میں کوئی کسر اُٹھا نہ رکھی۔

پاکستان ایئر فورس کی طرف سے جاری کردہ نغمے کے کچھ بول اس طرح ہیں:

’’چلیں شانہ بشانہ وقت کے ہم ہر زمانے میں‘‘
’’دلِ مومن نہیں ڈرتا کسی مشکل کی آمد سے‘‘
’’اگر اُٹھی نگاہیں دشمنوں کی ہم جھکا دیں گے‘‘
’’نیا ہر بار جلوہ شاہبازوں نے دکھایا ہے‘‘

نغمے کے اندر شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی شاعری بھی استعمال کی گئی ہے جو کہ لہو کو گرمانے کا کام دے رہی ہے۔

Watch Live Public News